ٹریفک قوانین 12 لاکھ افراد

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 12 لاکھ افراد کے خلاف کارروائی

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سال 2021 ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے تحت ٹریفک عملے نے سال 2021 ء کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 12 لاکھ افراد کیخلاف کارروائیاں کی ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر 77 ہزار 442 افراد، بغیر روٹ پرمٹ کے گاڑی چلانے پر 7 ہزار 11، ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 2 لاکھ 57 ہزار 665، کالے شیشوں کے استعمال پر 20 ہزار 515، دوران سفر موبائل فون کے استعمال پر 3352، بغیر سیٹ بیلٹ غیر محفوظ حالت میں سفر کرنے پر 33 ہزار 376، کم عمری میں ڈرائیونگ پر 2982،غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر 2802، ایمرجنسی گاڑیوں کی روانی میں خلل ڈالنے پر 556، کسی بھی خلاف ورزی کو دہرانے پر 11 ہزار 87، غلط اوورٹیکنگ کرنے پر 10 ہزار 901، لائسنس پیش کرنے سے انکار کرنے پر 15 ہزار 409، غلط یوٹرن پر 9 ہزار 629، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے پر 19 ہزار 353 ٹریفک میں مزاہم پر 19 ہزار 274، سامان کی غلط لوڈنگ پر 7 ہزار639، گاڑی کے اشارے کو غلط استعمال کرنے پر 43 ہزار 333، ٹریفک قطار کو توڑنے پر 84 ہزار 212افراد جرمانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری
مزید پڑھیں:  پشاور، کے ٹی ایچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، مریض محفوظ

یہ بھی پرھیں:پشاور: ایک دن میں 6 وارداتیں، لاکھوں کا سامان، 4 گاڑیاں چوری

اوور سپیڈنگ پر 28533، ون وے خلاف ورزی پر 22785، دوسری گاڑی کے قریب ڈرائیونگ کرنے پر 2 ہزار 88 افراد کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں اسی طرح دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک عملے کی جانب سے آگاہی مہمات کی بدولت جان لیوا ٹریفک حادثات میں 2020 ء کی نسبت 14 فیصد کمی آئی ہے جبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں 19 فیصد کمی آئی ہے۔