اسلام آباد 15 اپریل بلدیاتی انتخابات

حکومت کا اسلام آباد میں 15 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

حکومت کا اسلام آباد میں 15 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے۔ میڈیاکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کروائے جائیں گے جس کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں طلب کی ہیں وزیراعظم نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کی جائیں ، اس کے علاوہ ای وی ایم پر انتخابات کے لیے ضرورت پڑنے پر وزیراعظم آفس کی مدد حاصل کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروانے کا اعلان کیا تھا ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اورد یگرممبران سے ملاقاتیں ہوئی، اس معاملے کی بحث اب دوسرے مرحلیمیں داخل ہوگئی ، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اپریل کے وسط میں ہوں گے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہوگی، اس سے انتخابات شفاف بنانے میں مدد ملے گی جب کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے ای وی ایم کی تعداد بھی بتا دی ہے، اگلے ہفتے الیکشن کمیشن کو مخصوص تعداد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین فراہم کردیں گے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو اب عملی طور پر استعمال کرنے کی طرف جارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن حقیقت بننے والا ہے، الیکشن کمیشن کے عملے کو تربیت کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین مہیا کردی جائیں گی، وزارت سائنس وٹیکنالوجی ای وی ایم کے استعمال کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی، صاف اور شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔