1956508 tombx 1555927942

کراچی میں سال 2020 کی پہلی بارش، موسم خوشگوار

شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں منگل کے روز علی الصبح ہونے والی سال کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں کچھ اضافہ ہوگیا۔

ابر رحمت کا یہ سلسلہ کچھ علاقوں میں تیز جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی صورت میں برسا جس کے باعث موسم سرد ہوگیا جبکہ نشیبی سڑکوں پر پانی بھی جمع ہوگیا۔

تاہم شہریوں کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب شہر کے کئی علاقوں میں پہلی رم جھم کے ساتھ ہی بجلی منقطع ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار

صبح سویرے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اسکول اور دیگر تعلیمی اداروں میں جانے والے طالبعلموں جبکہ کام پر جانے والے افراد کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جن علاقوں کو بارش کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ان میں نارتھ کراچی، ملیر کینٹ، کورنگی، گرومندر، شاہ فیصل کالونی، گارڈن ایسٹ، گلشن معمار، ایف بی ایریا اور اولڈ سٹی ایریا کے کچھ علاقے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس3بار ملتوی ہونے کے بعد کل طلب

تاہم کے الیکٹرک کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی جبکہ دیگر میں بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب، اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔