11425883031580745212

آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست،مشرقی بیت المقدس دارالحکومت ہی مسئلہ کاحل ہے،او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل ایک خودمختار اور جغرافیائی طور پر موجود فلسطینی ریاست کے قیام پر مبنی ہونا چاہئے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔یہ بات تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے ریاض میں امریکہ کے مجوزہ خودساختہ مشرق وسطیٰ امن منصوبے کے جائزے کیلئے اجلاس کے دوران کہی۔انہوں نے فلسطینی حکومت اور عوام کی امنگوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ترک وزیر خارجہMevlut Cavusoglu نے امریکہ کے مجوزہ خودساختہ مشرق وسطیٰ امن منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے اسے بیت المقدس اور مغربی کنارے پر قبضے کا جواز پیش کرنے کی کوشش قرار دیا۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ان کا ملک مسئلے کے ایسے جامع مذاکراتی حل کی حمایت کرے گا جس میں فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی، مزید 37 شہری شہید