کورونا کیسز ریکارڈ

کورونا بے لگام، پہلی بار 7 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ،دو سال میں پہلی بار ایک ہی دن میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 678 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

یہ بھی پڑھیں:پختونخواہ میں اومیکرون کے وار جاری ،مزید 11 کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 59 ہزار 343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 874، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 403، پنجاب میں 4 لاکھ 58 ہزار 879، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 047، بلوچستان میں 33 ہزار 812، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 997 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 467 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کو دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت مل گئی

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 096 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 727، خیبرپختونخوا 5 ہزار 968، اسلام آباد 971، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔