نیپرا بجلی مہنگی

عوام پر مہنگی بجلی کا ایک اور بم گرائے جانے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے جو دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی پیداواری لاگت 73 ارب 84 کروڑ روپے رہی، 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ ، ڈیزل سے 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی، ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی، لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس منصوبے پر فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے،اسحاق ڈار
مزید پڑھیں:  نوشہرہ، اسلحہ ہاتھ میں پکڑے ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان گرفتار

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 1600 سے زائد کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بند کرنے پر غور

نیپرا یکم فروری کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا اور اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔