جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز آپریشن

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز آپریشن، اسلحہ برآمد

جنوبی وزیرستان کے علاقے سرو کئی میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بارش جاری،صاف پانی کے کنویں سیلابی پانی سے بھرگئے

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاع پر کیا گیا، اس کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں ۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق