اداکارہ منال خان

کیا منال خان امید سے ہیں؟ پوسٹ وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی جوڑی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے جلد خوشخبری متوقع کی جارہی ہے۔ شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کر کے مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوال پیدا کردیے۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی

منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انگلش اداکارہ و ماڈل روزی کی پوسٹ شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حاملہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا بھی سروگیسی کے ذریعے ماں بن گئیں

اداکارہ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ شاید منال خان بھی جلد خوشخبری سُنانے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی

دوسری جانب منال خان نے ابھی تک اس خبر پر کسی قسم کا کوئی ردّعمل نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔