پشاور پولیس اہلکار شہید

پشاور میں آپریشن کے دوران پولیس اہلکار شہید، اشتہاری ملزم ہلاک

پشاور کے علاقے ارمڑ میانہ میں اشتہاری ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اشتہاری جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق آپریشن صبح سویرے کیا گیا جس میں ایک اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں اشتہاری ہلاک ہوگیا۔ اشتہاری شخص کے لواحقین نے ترناب فارم باڑہ پل کے پاس روڈ بند کر دیا اور نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

دوسری جانب پولیس مقابلے میں شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی ہے پولیس کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی ،سی سی پی او ، آئی جی اسپیشل برانچ ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر اعلی پولیس افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل