حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں،ناکام اور نااہل حکمرانوں نے کشمیریوں کو ظالم درندوں کے حوالے کردیا ہے، عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی۔ہفتہ کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اقوام متحدہ اپنی قراردادکے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ناکام رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  چمن، پی بی 50 پر عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی کامیاب

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناکام اور نا اہل حکمرانوں نے کشمیریوں کو ظالم درندوں کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر پاکستانی عوام خاموش نہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا