پشاور یونیورسٹی طلبہ میں فائرنگ

پشاور یونیورسٹی: طلبہ میں فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار زخمی

پشاور یونیورسٹی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی رکنیت سازی مہم کے دوران آپس میں الجھ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں رکنیت سازی مہم جاری تھی کہ اس دوران طلبا آپس میں ہی لڑ پڑے، لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کلیئر کر دیاگیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف

پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،بنوں امن جرگہ کے مطالبات تسلیم

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر اقبال داوڑ نے بتایا کہ تنظیم کے سابق رکن وقار مروت کی رکنیت بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو سپورٹ کرنے پرمعطل کی گئی تھی، وقار مروت کی رکنیت معطلی پر لڑائی ہوئی۔