منی لانڈرنگ کیس شہباز شریف

منی لانڈرنگ کیس، اٹھارہ فروری کو شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہوگی

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو ، اٹھارہ فروری کو شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہوگی اور باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا ۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائیل شروع ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان تحقیقات میں چودہ ہزار بینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں، مقصودشہباز شریف کی مل میں چپڑاسی تھا،اس کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھی ، اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلا اور چارارب روپیہ اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں خاتون ڈرائیور نے پولیس اہلکار پرگاڑی چڑھا دی