فضل الرحمان کا زرداری کو فون

مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری کو فون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفون پر سابق صدر آصف زرداری سے خیریت دریافت کی اور آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی، آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان