پشاور زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور، گلگت بلتستان اور استور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

یہ بھی پڑھیں:لوئر دیر اور ضلع مہمند زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ خوف و ہراس کا شکار

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سمیت گلگت بلتستان کے ضلع استوراورشمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 تھی۔ زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ