یوکرائن پاکستانیوں کی ریسکیو کی اپیل

یوکرائن میں پھنسے پاکستانیوں کی حکومت سے ریسکیو آپریشن کی اپیل

یوکرائن میں روسی حملے کے بعد وہاں سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے اور انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کو فوری طور پر افراتفری کے شکار اس ملک سے نکالا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن میں 500 سے زیادہ پاکستانی طالب علم بھی زیر تعلیم ہیں جبکہ کئی پاکستانی وہاں کاروبار اور کام کی غرض سے بھی گئے ہوئے تھے، جو اب کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وہاں پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ

یوکرائن میں فضائی سروس معطل ہے، جس کی وجہ سے، جو پاکستانی واپس آنا بھی چاہتے ہیں اور ان کے پاس ٹکٹ بھی ہے، وہ بھی واپس نہیں آ سکتے۔ انہیں اس وقت تک انتظار کرنا پڑے گا، جب تک یہ فضائی سروس بحال نہ ہو جائے یا خصوصی طیارہ پاکستان سے جا کر ان کو لے کر نہ آئے۔یوکرائن میں موجود پاکستانی ایمبیسی نے پاکستانیوں کو ترنوپیل جانے کا کہا لیکن ایک پاکستانی طالب علم شاہ بن نجم کا کہنا تھا کہ ترنوپیل دارالحکومت سے تقریبا آٹھ سے دس گھنٹے دور ہے اور موجودہ حالات میں وہاں جانا ممکن نہیں، جب تک کہ ایمبیسی کوئی آمدورفت کا ذریعہ فراہم نہیں کرتی۔یوکرائن میں موجود پاکستانیوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ انہیں اوڈیسا سے ستر کلومیٹر دور مالدووا میں داخل

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کےمابین باہمی سیکیورٹی تعاون سمیت 8معاہدوں پر دستخط

ہونے کی اجازت دلوا دے۔