پاکستان میں کورونا اموات

پاکستان میں کورونا سے اموات 30 ہزار سے تجاوز کر گئیں

پاکستان میں عالمگیر وبا کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار153 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1207 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 656 ہوگئی ۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا

یہ بھی پڑھیں:اندرونِ ملک آن فلائٹ کھانے کی خدمات پر عائد پابندی ختم

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں53 ہزار 625 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.25

مزید پڑھیں:  احمد فرہاداغواء کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے ،اعظم نذیر تارڑ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 493 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 62، خیبر پختونخوا 6 ہزار 237، اسلام آباد ایک ہزار 9، گلگت بلتستان 190، بلوچستان میں 375 اور آزاد کشمیر میں 787 افراد جاں بحق چکے ہیں۔