ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی. کورونا وائرس ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 5966 تک پہنچ گئ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.
پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3649 تک پہنچ گئی، سندھ میں 2355 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1137 اور اسلام آباد میں 171 ہوگئی، بلوچستان میں 376 گلگت بلتستان میں 257 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 48 ہوگئی۔
مجموعی طور پر 37 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 63 فیصد مقامی طور پر پھیلے، ملک بھر میں اب تک 1868 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے.
کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 159 تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 نئی اموات سامنے آئیں.
سندھ میں 48، پنجاب میں 41، کے پی کے میں 60 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق، وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے  2 مریض دم توڑ گئے۔
اب تک 98 ہزار 522 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7847 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک کے 590 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2160 مریض زیر علاج ہیں، اور پورے ملک میں کورونا وائرس کے 47 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔