علیم خان نواز شریف سے ملاقات

علیم خان کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات

پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات بدھ کے روز لندن میں ہوئی جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی جب کہ جہانگیرترین ملاقات میں موجود نہیں تھے۔ ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات کا اہتمام مشترکہ دوستوں نے کیا جس میں علیم خان نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اوران کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے لندن آنے سے قبل شہباز شریف سے بھی لاہور میں ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف

ن لیگ یا علیم خان کے نمائندوں نے اب تک اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی، علیم خان عمران خان سے بغاوت کے بعد جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئے تھے اور اعتماد پیش ہونے سے پہلے ہی لندن روانہ ہوگئے تھے، یاد رہے علیم خان کی طرح جہانگیر ترین بھی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔