مونس الٰہی علی ترین ٹیلیفونک رابطہ

مونس الٰہی اور علی ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر مونس الہٰی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، عون چوہدری نے دونوں کے درمیان بات چیت کرائی۔ مونس الہٰی نے علی ترین سے انکے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:  7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج، آئی ایم ایف اجلاس جلد متوقع

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس جہانگیرترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں 3 بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ،وزیراعظم

واضح رہے کہ عون چوہدری نے گزشتہ روز پرویز الٰہی سے ہونے والی ملاقات سےمتعلق جہانگیر ترین کو آگاہ کیا ہے۔ ترین گروپ کے آج کے اجلاس میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔