سعودی عرب پہلا روزہ

سعودی عرب میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کب ہوگی؟

سعودی ایمریٹس سوسائٹی کے چیئرمین اور عرب یونین برائے فلکیات کے رکن ڈاکٹر الابراہیمی الجروان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا چاند یکم اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتے کو ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر الابراہیمی کا کہنا ہے کہ عرب سمیت زیادہ تر اسلامی ممالک میں اسی تاریخ سے رمضان شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کے آغاز میں روزہ 13 گھنٹے 40 منٹ کا ہوگا لیکن اس کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ جائے گا اور آخر میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  طالبان انسداد دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کریں،امریکہ
مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے

یہ بھی پڑھیے:سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا

عید الفطر سے متعلق ڈاکٹر الابراہیمی کا کہنا تھا کہ عیدالفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے.