پختونخوا پولیس اہلکار معطل

خیبر پختونخوا کے 100 سے زائد پولیس اہلکار معطل


خیبر پختونخوا میں مسلسل غیر حاضری پر 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر تھانہ لنڈی کوتل میں 107 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا جبکہ معطل اہلکاروں کی تنخواہیں روکتے ہوئے انہیں 7 روز میں پولیس لائن حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

ڈی پی او عمران خان کے مطابق غیر حاضر اہلکاروں کو کئی بار نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم وہ ڈیوٹی پر نہیں آئے۔ ڈی پی او کی جانب سے 107 افراد کے نام کی فہرست جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے دوران معطل پولیس اہلکار حاضر نہیں ہوئے تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ فرائض میں کوتاہی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

خیبر پولیس ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع خیبر میں 3 ہزار 8 سو سے زائد خاصہ دار اور لیویز موجود ہیں جو ضلع کے 9 پولیس اسٹیشنز میں تعینات ہیں، جو ارکان اسمبلی کے ساتھ ڈیوٹی کے علاوہ املاک کی حفاظت کے کام پر بھی مامور ہیں۔