ایمان مزاری درج مقدمہ منسوخ

ایمان مزاری کے خلاف درج مقدمہ منسوخ

پولیس نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایڈوکیٹ ایمان زینب مزاری سمیت بلوچ طلبا کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی، ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہم کہہ چکے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر ایسے کیسز میں گرفتاری نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایمان مزاری اور بلوچ طلبا کے خلاف ایف آئی آر منسوخ کردی گئی ہے۔

زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ دفعہ 144 کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، چاہتے ہیں عدالت اس کی وضاحت کرے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

یاد رہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نےمقدمہ اخراج کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے وزارت داخلہ، وزارت انسانی حقوق اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیے تھے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے بلوچ اسٹوڈنٹس کی لسانی پروفائلنگ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔