عثمان مرزا عمر قید کی سزا

عدالت عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

اسلام آباد کی عدالت نے لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ہوئی، جس میں پولیس نے عثمان مرزا سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر 16 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا

سماعت کے دوران عدالت نے ملزم فرحان شاہین سے استفسار کیا کہ بتاؤ کیا ہوا تھا، کیا تم موقع پر موجود تھے؟ جس کے جواب میں فرحان شاہین نے کہا کہ میں بےگناہ ہوں اور موقع پر نہیں تھا۔

سیشن جج نے ملزم فرحان شاہین کے جواب پر ریمارکس دیے کہ اگر نہیں تھے تو جاؤ، تم نے بات ہی ختم کر دی، عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو واپس لے جائیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی پیکج کیخلاف تحریک انصاف کے وکلا کا احتجاج

دونوں فریقین کے تمام دلائل سننے کے بعد سیشن جج نے مرکزی ملزم عثمان مرزا، ادارس قیوم بٹ، فرحان شاہین، عطا الرحمان اور محب بنگش کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دو ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا۔