چین نے یوم یکجہتی کشمیر سے قبل مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے منشور ، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے دیرپا اور پرامن حل پر زور دیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمانHua Chun Ying نے منگل کے روز بیجنگ میں آن لائن بریفنگ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کے ہمسائے کے طور پر دونوں ملکوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کریں اور باہمی طور پر علاقائی امن واستحکام برقرار رکھیں۔چین اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی بحالی کے حوالے سےHua Chun Ying نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments