عثمان بزدار عمران خان کا ساتھ

جب تک سانس ہے عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جب تک سانس میں سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، میرا جینا مرنا اپنی پارٹی اور عوام کے ساتھ ہے۔

عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں سردار آصف نکئی، آشفہ ریاض، اختر حیات ، سلیم سرور جوڑا، لیاقت علی، عامر نواز چانڈیا اور دیگر شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

یہ بھی پڑھیے:عمران خان کو عوام منتخب ایوان کے ذریعے برطرف کریں گے

ان ملاقاتوں کے موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عہدہ آنی جانی چیز ہے، سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں، اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔