ضمیر فروش ناکام ہوں گے

سیاسی کیڑوں نے اپنے ضمیر بیچ دیے ہیں مگر ناکام ہوں گے

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمیر فروش ناکام ہوں گے ،یہ سار ےسیاسی کیڑے واپس عمران خان کے پاس آئیں گےعوام اور ہماراتعاون آپ کےساتھ ہیں۔ الیکٹرونک پاسپورٹ سہولت کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جومرضی سوچ ہو،عوام عمران خان کےساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کیڑوں نے اپنے ضمیر بیچ دیے ہیں لیکن یہ لوگ جی ایچ کیو گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں اور اب یہ ضمیر فروش ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی ووٹ اور ان کی سوچ عمران خان کے ساتھ ہے اور اگر 2 سے 4 تھیلے مجھے بھی مل جاتے تو آج یہ صورتحال دیکھنی ہی نہیں پڑتی۔ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور یہ میری 15ویں وزارت ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کروں۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کا ٹریک ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ پیسہ ان کی کمزوری ہے جس کے لئے اسامہ بن لادین کا بھی مال کھایا ہے ۔ ماضی میں ایک ویزے پر ڈیڑھ لاکھ تک کی کرپشن ہوتی تھی لیکن آج آپ کی حکومت میں اس ادارے کو نیٹ اینڈ کلین بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کے دورے پر سیاست افسوسناک ہے،وزیرخارجہ

یہ بھی پڑھیے:وزیر اعظم کیلئے گورنر شپ کی قربانی کیلئے بھی تیار ہیں: عمران اسماعیل

انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان ڈٹے رہنا یہ سارے لوگ چل کر واپس آئینگے لیکن آپ نے انہیں معاف نہیں کرنا ہے اور اسکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کردیا جائے اور پھر الیکشن میں جایا جائے اور گورنر راج لگائیں لیکن میری ایک نہیں سنی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں سیاست نہیں کرنا ہوں لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سیاست کی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ میں آپ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں اور میرا تعلق عمران خان کے ساتھ جیتے مرتے رہیگا۔ میں کبھی وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا لیکن آج میں ہر وقت اور اس عمر میں جتنی بھی طاقت رہ گئی ہے وہ اللہ کے بعد عمران خان کے لئے ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری