فرنچ اوپن، خواتین مقابلوں کا بڑا اپ سیٹ،کیرولینا پیلسکووا کو دوسرے رائونڈ میں شکست

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین مقابلوں کا بڑا اپ سیٹ، چیک ریپبلک کی کھلاڑی کیرولینا پیلسکووا دوسرے روائونڈ میچ میں وائلڈ کارڈ انٹری والی کھلاڑی سے شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں، کیرولینا پیلسکووا کو فرانس کی لیولیا جین جین نے با آسانی چھ دو اور چھ دو سے شکست دیکر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی ہے، چھبیس سالہ لیولیا کی اس وقت عالمی درجہ بندی میں 227 ویں پوزیشن ہے، سابق عالمی نمبر ون کیرولینا گزشتہ سال فائنل میں ایشلی بارٹی سے شکست کھا گئی تھیں، جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اب تک بارہ ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں میں سے سات کھلاڑی شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا