ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز

ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیدی

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے شکست کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، سری لنکا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، سری لنکا کی جانب سے ہشنی پریرا نے سب سے زیادہ 35 سکور بنائے جبکہ نیلاکشی ڈی سلووا اکیس اور ہرشیتھا مادوی سولہ رنز بنا سکیں، پاکستان کی جانب سے انعم امین، فاطمہ ثنا، ندا ڈار، ایمن انور اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

جواب میں پاکستان کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کی پہلی تین وکٹوں ہدف کے تعاقب میں صرف 34 رنز پر پویلین لوٹ گئیں، تاہم کپتان بسمہ اور عائشہ نعیم نے مڈل آرڈر میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 17.1 اوورز میں سات وکٹوں کی جیت سے ہمکنار کردیا، بسمہ بائیس جبکہ عائشہ 45 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں، منیبہ علی سترہ، گل فیروزہ تین اور ارم جاوید گیارہ رنز بنا سکیں، سری لنکا کی جانب سے اچینی کلسوریا، اوشادی راناسنگھے اور انوکا راناویرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی عائشہ نعیم کو شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا