پی سی بی

پی سی بی نے کرکٹ کلبز کی سکروٹنی کیلئے معروف اکائوٹنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

پی سی بی نے شفافیت کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی سکروٹنی کے لیے معروف اکاؤنٹنگ فرم کے پی ایم جی تاثیرہادی اینڈ کو کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ سکروٹنی کا یہ عمل ضلع قصور سے شروع ہوگا، جہاں یکم سے چار جون تک کُل 50 کلبز کی سکروٹنی کی جائے گی۔

ضلع قصور کے بعد کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کو کی جانب سے ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی سکروٹنی کی جائے گی ۔ تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں سکروٹنی کا یہ عمل چار ماہ میں مکمل ہوگا۔اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کو کے ساتھ معاہدہ پی سی بی کی جانب سے کلبز کو ممبرشپ دینے کے عمل کا چوتھا مرحلہ ہے۔ پہلے مرحلے میں تمام کلبز سے متعلق بنیادی معلومات جمع کی گئی، دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں سے متعلق تمام ڈیٹا جمع کیا گیا جبکہ تیسرے مرحلے میں کلب سے پرنٹ شدہ فارمز جمع کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

پہلے مرحلے میں 4022 کلبز نے رجسٹریشن کےلیے درخواست جمع کروائی تھی جو تیسرے مرحلے میں 3644 رہ گئی ہے۔ ان 3644 میں 813 کلبز کا تعلق خیبرپختونخوا، 770 کا سینٹرل پنجاب، 617 کا سندھ، 502 کا سدرن پنجاب، 482 کا بلوچستان اور 460 کا ناردرن سے ہے۔