متھرا،باپ بیٹے کی لڑائی نے بہو کی جان لے لی

پشاور کے علاقے متھرامیں باپ بیٹے میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے خاتون لگ کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا جبکہ سسر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پ متھرا پولیس کے مطابق واقعہ گڑھی شہزاد میں پیش آیا جہاں ملزم شہزاد ولد امیر اللہ اور اس کے والد امیر اللہ ولد ہاشم خان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا ۔ اس دوران فائرنگ ہو گئی جس کی زد میں آکر ملزم شہزاد کی بیوی مسماة گلزارہ لگ کر شدید زخمی ہوگئی اور بعد میں دم توڑ گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش تحویل میں لے لی اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر شہزاد کو بھی حراست میں لے کر اس سے پستول برآمد کرلی جبکہ مقتولہ کا سسر فرار ہوگیا ۔
پولیس نے مقتولہ کے بھائی ظاہر شاہ کی مدعیت میں باپ بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق باپ نے بیٹے کو مارنے کیلئے فائرنگ کی جس سے خاتون لگ گئی تاہم اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ خاتون کس کی گولی کا نشانہ بنی ؟ مقتولہ کے شوہر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری