ڈائمنڈز لیگ، جمیکا کی ایلین تھامسن نے سو میٹر دوڑ جیت لی

جمیکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اتھلیٹ ایلین تھامسن ہیرا نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ انہیں شکست دینا اتنا آسان نہیں ہے، ایلین نے یوجین میں جاری ڈائمنڈز لیگ کی سو میٹر دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی روایتی حریف برطانوی اتھلیٹ ڈینا اشر سمتھ کو شکست دیدی، جمیکا کی اتھلیٹ نے سو میٹر کا فاصلہ 10.79 سکینڈ میں طے کرکے طلائی تمغہ جیتا جبکہ برطانوی اتھلیٹ ڈینا جو دوسرے نمبر پر رہیں کا وقت 10.98 سکینڈ رہا ، ڈائمنڈز لیگ کے دوسرے مقابلوں میں برطانیہ کی کیلی ہوچ کنگسن نے آٹھ سو میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا جبکہ برطانیہ کی ہی میٹ ہڈسن نے چار سو میٹر دوڑ میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا، یاد رہے کہ سو میٹر دوڑ کی فاتح ایلین تھامسن جنہوں نے گزشتہ سال ٹوکیو اولمپکس کے دور اپنے سو اور دو سو میٹر اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا گزشتہ طویل عرصے سے کندھے کی تکلیف کا شکار تھیں تاہم اس ریس کو جیتنے کے بعد انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور ابھی انہیں شکست دینا آسان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا