فرنچ اوپن

فرنچ اوپن، سنسنی خیز مقابلے کے بعد نڈال نے نووک کو کوارٹر فائنل میں شکست دیدی

سپین کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے جاری فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں اپنے روایتی حریف سربیا کے نووک ڈچکووچ کو ایک جاندار اور سنسنی مقابلے کے بعد سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے،

رافیل نڈال نے سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد نووک کو چھ دو، چار چار، چھ دو اور سات چھ (سات چار) سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شائقین کو چار گھنٹے سے زائد مقابلہ دیکھنے کو ملا، رافیل نڈال جو اب تک اکیس گرینڈ سلام ٹینس اعزازات جیت چکے ہیں کا سیمی فائنل میں ٹکرائو جرمنی کے الیگزینڈر زیرویف کے ساتھ ہوگا پچیس سالہ الیگزینڈر کوارٹر فائنل مقابلے میں سپین کے نوجوان کھلاڑی کارلوس الکاریز کو شکست دیکر پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر