ویمنز ون ڈے سیریز

ویمنز ون ڈے سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو آٹھ وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیدی،

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کی ٹیم 47.5 اوورز میں 169 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلیری سب سے کامیاب بیٹر رہیں جنہوں نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ پراسادانی ویکراکوڈے 30 رنز بنا پائیں، پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار سری لنکن بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی ، سعیدہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس، ارجنٹینا اور مراکش کا فٹبال میچ 2-2 گول سے برابر
پاکستانی بائولر غلام فاطمہ سری لنکن بیٹر کو آئوٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہی ہیں،فاطمہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

جواب میں پاکستان کی ٹیم کی پہلی وکٹ صرف 25 رنز پر اس وقت پویلین لوٹ گئی جب منیبہ علی چودہ رنز پر آئوٹ ہوئیں تاہم اس کے بعد بسمعہ معروف اور سدرہ امین نے143رنز کی شاندار شراکت کرتے ہوئے سکور کو 168 تک پہنچا دیا مگر اس موقع پر سدرہ 76 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آئوٹ ہو گئیں ،

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں آرچری مقابلہ، شائقین پرجوش

پاکستان کی جانب سے بسمعہ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے اچینی کلوسوریا اور اوشادی راناسنگھنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 41.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستانی بائولر غلام فاطمہ کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔