فرنچ اوپن

فرنچ اوپن، خواتین فائنل میں آئیگا اور کوکوگف مدمقابل

پیرس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز مقابلوں میں امریکا کی نوجوان کھلاڑی کوکوگف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ون کھلاڑی آئیگا سوئیٹیک کے ساتھ ہوگا ،

اٹھارہ سالہ کوکو گف نے سیمی فائنل مقابلے میں اپنی اطالوی حریف کو با آسانی چھ تین اور چھ ایک سے باہر کا راستہ دکھایا دوسری جانب اکیس سالہ آئیگا سوئیٹیک نے اپنی روسی حریف ڈاریا کساتکینا کو چھ دو اور چھ ایک سے با آسانی شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے، اس کامیابی کے بعد آئیگا سوئیٹیک کی مسلسل کامیابیوں کی تعداد 34 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ کسی گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچی ہیں ، آئیگا 2020 میں فرنچ اوپن جیت چکی ہیں۔آئیگا سوئیٹیک اور کوکوگف کے درمیان فائنل مقابلہ کل کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات