پشاورمیں سورج سوانیزے پر

پشاورمیں سورج سوانیزے پر،گرم لوکے تھپیڑے،پارہ42پرپہنچ گیا

ویب ڈیسک : پشاورمیں سورج سوانیزے پر ،خیبر پختونخوا کے گرم مرطوب علاقوں میں شدید گرمی نے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ پشاور میں درجہ حرارت42سینٹی گریڈ جبکہ ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ43درجہ سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی شدید گرمی کے باعث پشاور میں سڑکیں سنسنان اور بڑے تجارتی مراکز ویران پڑے رہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک گرمی کی شدید لہر کا سلسلہ برقرار رہے گا جس کے دوران کئی گرم اضلاع میں ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے واضح رہے کہ ایک ہفتے تک معتدل اور قدرے کم گرم موسم کے بعد جمعہ کے روز جسموں کو جھلسادینے والی گرمی پڑی جس نے انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کو بھی تتر بتر کردیا تیز دھوپ کی وجہ سے صبح سے ہی زمین تپ گئی اور فضاء میں خنکی کا تناسب بڑھ گیا جس کے نتیجے میں گرمی کے ساتھ حبس بھی رہا پشاور کے شہری علاقوں میں رات کے وقت بھی درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیاگیا تھا

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی

گزشتہ روز پشاور اور بنوں میں42سینٹی گریڈ جبکہ ڈی آئی خان میں پارہ43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ایبٹ آباد میں بھی34سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پشاور سمیت کئی علاقوں میں صبح سے دوپہر تک سخت گرمی پڑنے اور سہ پہر کے بعد بارش ہونے کی پیش گوئی ہے شدید گرمی میں شہری نماز جمعہ کے بعد گھروں تک محدود ہوگئے جبکہ بازار اورتجارتی مراکز سنسان اور ٹریفک کا نظام بھی جزوی طور پر معطل رہا ۔