ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان بھارت ٹکرائو میں فیورٹ کون؟شعیب اختر نے بتا دیا

پاکستان اور بھارت رواں سال اکتوبر میں آسڑیلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بار پھر مدمقابل ہونگے، گزشتہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کی ٹیم نے سپر 12 مرحلے میں روایتی حریف بھارت کو دس وکٹوں سے واضح شکست دی تھی، پاکستان اور بھارت کے درمیان اکتوبر میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے جہاں پر تقریباً ایک لاکھ سے زائد شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اس میچ میں سارا پریشر پاکستانی ٹیم پر ہوگا کیونکہ شائقین کی زیادہ تعداد بھارتی ٹیم کے حق میں نعرے بازی کرے گی، ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میلبورن میں اگر پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت جاتی ہے تو اس کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرے کیونکہ رات کے وقت میلبورن میں گیند سوئنگ کرتی ہے اور بلے بازوں کو مشکلات پیش آتی ہیں

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس، ارجنٹینا اور مراکش کا فٹبال میچ 2-2 گول سے برابر

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میلبورن میں تقریباً ایک لاکھ شائقین ہونگے اور ان میں سے ستر ہزار بھارتی ٹیم کیلئے نعرے بازی کرینگے لہٰذا سارا دبائو پاکستانی ٹیم پر ہوگا، ایک سوال کے جواب میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف یہ میچ جیتنے میں بھارت فیورٹ ہے تاہم اس کیلئے انہیں بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بالکل بھی یہ نہ سوچے کہ جس طرح گزشتہ سال انہوں نے بھارت کو باآسانی شکست دیدی تھی اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا