محمد صلاح نے زخمی ہونے کے باوجود پورے 90منٹ کا میچ کھیلا

دنیائے فٹبال کے معروف سٹرائیکر مصر کے محمد صلاح نے میچ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود گھٹنے کا سکین کرانے سے انکار کرتے ہوئے اپنے ملک مصر کیلئے میچ جاری رکھا، انتیس سالہ محمد صلاح جو آئندہ سال ہونے والے افریقہ کپ آف نیشن کے کوالیفائنگ رائونڈ میں اپنے ملک مصر کی گنی کیخلاف میچ میں قیادت کر رہے تھے کو میچ کے آغاز میں گھٹنے پر شدید چوٹ آگئی

مزید پڑھیں:  سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے

جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں سکین کا مشورہ دیا اور تاہم محمد صلاح نے سکین سے بھی انکار کردیا اور نوے منٹ کا مکمل میچ بھی کھیلا، مصر نے اس میچ میں گنی کو ایک صفر سے شکست دی،مصر نے اب اپنا اگلا کوالیفائنگ میچ نو جون کو ایتھوبیا کیخلاف کھیلنا ہے جبکہ اس کے بعد مصر کو جنوبی کوریا کیخلاف بھی ایک دوستانہ میچ کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ