نیشن کپ

نیشن کپ، ہیری کین کا آخری لمحات میں گول، انگلینڈ نے جرمنی سے مقابلہ برابر کردیا

یوئیفا نیشن کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے سٹرائیکر ہیری کین نے آخری لمحات میں جرمنی کیخلاف سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچاتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا، اس گول کے ساتھ ہی انگلش فٹبال ٹیم کے کپتان ہیری کین نے اپنے کیریئر کے پچاس گول مکمل کرلئے ہیں، ایسا کرنے والے وہ انگلینڈ کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، جرمنی کی ٹیم جسے میچ میں ایک صفر کی سبقت حاصل تھی کیخلاف میچ ختم ہونے سے صرف دو منٹ قبل ہیری کین نے گول سکور کرکے مقابلہ برابر کردیا، یاد رہے کہ ہفتے کے روز انگلینڈ کی ٹیم کو نیشن کپ میچ میں ہنگری کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انگلینڈ کی ٹیم کا اگلا مقابلہ اٹلی کی مضبوط ٹیم سے ہونا ہے جس نے ہنگری کو دو ایک سے شکست دی ہے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل