محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن کلیئر

محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن کلیئر، بین الاقوامی میچوں میں کھیلنے کی اجازت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ فاسٹ بائولر محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کو درست قرار دیدیا گیا ہے اور اب وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بائولنگ کے اہل ہو گئے ہیں، اس بات کا فیصلہ محمد حسنین کے نئے بائولنگ الیکشن کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے،

رپورٹ کے مطابق نئے بائولنگ ایکشن میں محمد حسنین کی کہنی آئی سی سی کی مقرر کردہ پیمائش کے مطابق مڑتی ہے، اس سے قبل ان کی کہنی کا خم سترہ سے چوبیس ڈگری تک تھا مگر نئے بائولنگ ایکشن میں یہ خم بارہ تا تیرہ ڈگری تک آگیا ہے،

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

یاد رہے کہ محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کو رواں سال جنوری میں غیر قانونی قرار دیدیا گیا تھا اس وقت حسنین بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کر رہے تھے جس کے بعد انہیں بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں کھیلنے سے روک دیا گیا تھا تاہم انہیں اجازت تھی کہ وہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیل سکتے ہیں مگر پی سی بی نے انہیں ڈومیسٹک میں کھیلنے سے روکتے ہوئے ان کے بائولنگ ایکشن پر کام کیا اور اس کی ویڈیوز آسڑیلیا بائیو میکنس لیبارٹری میں ارسال کی تھیں جس کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے اور اس میں ان کے بائولنگ ایکشن کو قانونی قرار دیدیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر