محمد صلاح اور سام کیئر نے پلیئز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لئے

لیور پول کے سٹرائیکر محمد صلاح اور چیلسی کی سام کیئر نے مینز اور ویمنز پی ایف اے پلیئرز پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ جیت لئے ہیں، محمد صلاح اور سام کیئر نے 2021-22 میں پریمیئر لیگ اور ویمنز سپر لیگ کے دوران گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی جیتا تھا، مانچسٹر سٹی کے بائیس سالہ فل فوڈن کو ینگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے ، مانچسٹر سٹی کی ہی اکیس سالہ لورن ہیمپ مسلسل چوتھے سال ویمنز پلیئر آف دی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہیں ، مصر کے محمد صلاح پی ایف اے پلیئرز ایوارڈ جیتنے والے چھٹے مرد کھلاڑی ہیں ان سے قبل مارک ہیوز، ایلن ، تھیری ہینری، گریتھ بیلے یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔محمد صلاح نے رواں سال پریمیئر لیگ میں 24 گول سکور کئے ہیں ، ایوارڈ جیتنے پر محمد صلاح کا کہنا تھا کہ میرا کمرے ایوارڈز اور ٹرافیوں سے بھرا پڑا ہے اور اس میں ایک اور ایوارڈ کا اضافہ ہو گیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کمرے میں ایوارڈز کیلئے جگہ بنا کر رکھتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ ایوارڈ جیتوں، ویمنز ایوارڈ جیتنے والی سام کیئر پہلی آسڑیلوی فٹبالر ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ جیتا ہے انہوں نے ویمنز سپر لیگ میں بیس گول سکور کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان