روم ڈائمنڈز لیگ، جمیکن اتھلیٹ 200 میٹر دوڑ جیت گئیں

روم میں جاری ڈائمنڈز لیگ کی دو سو میٹر دوڑ میں جمیکا کی اتھلیٹ شیرایکا جیکسن نے کامیابی حاصل کرلی ہے ان کی وطن ایلین تھامسن ہیرا نے دوسری جبکہ برطانیہ کی ڈینا اشر سمتھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، شیریکا جیکسن نے مطلوبہ فاصلہ 21.09 سکینڈ میں طے کیا جبکہ اولمپک چیمپئن ایلین تھامسن نے فاصلہ 22.25 سکینڈ میں طے کیا برطانوی اتھلیٹ ڈینا کا وقت 22.27 سکینڈ رہا، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ڈینا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں تاہم مجھے تھوڑا تیز بھاگنا چاہئے تھا لیکن اس کے باوجود میں سمجھتی ہوں کہ میری کارکردگی ٹھیک رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی