اسرائیلی وزیر اعظم ابوظہبی

اسرائیلی وزیر اعظم غیر اعلانیہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

ویب ڈیسک:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ غیر اعلانیہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے دورے کے لیے ابوظہبی پہنچ گئے ۔جہاں انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی۔ ابوظہبی کی صدارت سنبھالنے کے بعد شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے اسرائیلی وزیر اعظم کی ابوظبی میں یہ پہلی ملاقات ہے۔
2020 میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو باقاعدہ طور پر معمول پر لانے کے بعد سے یہ بینیٹ کا ابوظہبی کا دوسرا عوامی دورہ ہے۔بینیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی رہنما متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور دونوں مختلف علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مئی 2022 کے آخر میں، اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جو کہ کسی عرب ریاست کے ساتھ اس کا پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے اور ایک ایسا اقدام جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی