سری لنکا نے آسڑیلیا کو شکست دیدی

تیسر ے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے آسڑیلیا کو شکست دیدی

سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان سری لنکا نے آسڑیلیا کو شکست دیدی،

آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز سکور کئے، ڈیوڈ وارنر 39 مارکس سٹیونیس 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکاشانا نے دو جبکہ ونندو ہاسارنگا نے ایک وکٹ حاصل، جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 19.5 اوورز میں حاصل کرکے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا، سری لنکا کی جانب سے داسن شاناکا نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ پتھم نیسانکا نے 27 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے مارکس سٹیونیس اور جوش ہیزل ووڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا کے داسن شاناکا کو پلیئر آف دی میچ جبکہ ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات