ڈینیل ڈوبوس

ڈینیل ڈوبوس نے ٹریور برائن کو ناک آئوٹ کر دیا

برطانوی باکسر ڈینیل ڈوبوس نے اپنی امریکی حریف ٹریور برائن کو ناک آئوٹ کرتے ہوئے اپنے ڈبلیو بی اے ہیوی ویٹ اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرلیا،

میامی میں ہونے والے اس مقابلے میں 24 سال ڈینیل ڈوبوس نے ٹریور برائن کو چوتھے رائونڈ میں زور دار مکا مارا جس سے وہ رنگ میں گر پڑے اور پھر دوبارہ نہ اٹھے، یہ ڈینیل کے کیریئر کی 18 ویں جیت ہے ، اس کامیابی کے بعد اب ڈینیل بڑے ہیوی ویٹ ٹائٹل مقابلے کے قریب پہنچ گئے ہیں، اس کامیابی کے بعد ڈینیل کا کہنا تھا کہ اب اس شاندار جیت کے بعد میں بڑے مقابلوں میں شرکت کیلئے تیار ہوں ان کا کہنا تھا کہ جو بھی بڑے باکسر ہیں انہیں سامنے لائیں میں مقابلے کیلئے تیار ہوں۔یاد رہے کہ ڈینیل ڈوبوس نے کیریئر میں جو اٹھارہ کامیابیاں حاصل کی ہیں ان میں سے انہوں نے 17 حریفوں کو ناک آئوٹ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور سری لنکا ٹی 20 ویمنز ایشیا کپ میں آج مدمقابل