لنکا شائر

لنکا شائر کائونٹی نے فاسٹ بائولر ویل ولیمز سے مختصر معاہدہ کرلیا

انگلش کائونٹی لنکاشائر نے کائونٹی چیمپئن شپ میچوں کیلئے فاسٹ بائولر ویل ولیمز کے ساتھ مختصر معاہدہ کرلیا ہے، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بائولر ویل ولیمز گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بائولر ہیں،لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ شروع ہونے اور کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کی وجہ سے ہمیں ویل ولیمز کی خدمات حاصل کرنا پڑی ہیں، کائونٹی کے ڈائریکٹر کرکٹ مارک چیلٹن کا کہنا ہے کہ ویل ولیمز شاندار فاسٹ بائولر ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کائونٹی چیمپئن شپ میچوں کے دوران وہ ہماری توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائے گا۔

مزید پڑھیں:  فارمولا ون گراں پری کا ٹائٹل موناکو چارلس لیکرک کے نام