مچل مارش ان فٹ

آسڑیلوی آل رائونڈر مچل مارش ان فٹ ہو گئے

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے میچوں کی سیریز کے آغاز قبل بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب اس کے مایہ ناز آل رائونڈر مچل مارش پٹھوں کے کچھائو کے باعث فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے،

ڈاکٹروں کے مطابق مچل مارش کو مکمل فٹ ہونے کیلئے ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سری لنکا کیخلاف چودہ جون سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے ایک یا دو میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہونگے،

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

مچل مارش کو یہ فٹنس مسائل سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ہوئے تھے یہی وجہ ہے کہ آسڑیلیا نے انہیں سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شامل نہیں کیا تھا اور ان کی جگہ جوش انیگلس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا ، آل رائونڈر مچل مارش سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی سکواڈ کا حصہ ہیں، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز اس ماہ کے آخر میں ہوگا، یاد رہے کہ آسڑیلوی ٹیم کو پہلے ہی اپنے تجربہ کار فاسٹ بائولر مچل سٹارک کی خدمات حاصل نہیں ہیں، مچل مارش گزشتہ سال جولائی کے بعد سے آسڑیلوی ٹیم کی جانب سے کوئی ون ڈے میچ بھی نہیں کھیلے ہیں دورہ پاکستان میں بھی نام آنے کے باوجود فٹنس مسائل کی وجہ سے وہ نہیں آسکے تھے۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود