بلاول بھٹو ایران روانہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایران پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو اسلام آبادایئر پورٹ سے تہران پہنچے۔ وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں ۔دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ایران کے صدر،وزیرخارجہ اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ