روس اور بیلو روس کے ٹینس کھلاڑیوں کو یو ایس اوپن میں شرکت کی اجازت

رواں سال کے آخر میں ہونے والے سال کے آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں روس اور بیلو روس کے کھلاڑیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی، یاد رہے کہ ومبلڈن اوپن انتظامیہ نے یوکرین جنگ کے باعث روس اور بیلو روس کے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، یو ایس اوپن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روس اور بیلو روس کے کھلاڑی اپنے قومی پرچم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتے ہیں ، اس اعلان کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ روس کے کھلاڑی ڈینینل میدویدیف یو ایس اوپن میں اپنے اعزاز کا دفاع کرسکیں گے ، یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن روسی اور بیلو روس کے کھلاڑیوں پر پابندی نہیں لگا سکتے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم