نیشن کپ فٹبال، انگلینڈ کو ہوم گرائونڈ پر ہنگری کے ہاتھوں چار صفر کی شکست

جاری نیشن کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور اسے ہنگری کی ٹیم نے ہوم گرائونڈ پر چار صفر سے شکست دیکر گروپ اے تھری میں سب سے نیچے دھکیل دیا ہے، انگلینڈ کی یہ ہوم گرائونڈ پر 1928 کے بعد سب سے بڑی ناکامی ہے، جاری نیشن کپ میں یہ اس کی چوتھی مسلسل شکست ہے اور ایسا 2014 کے بعد پہلی بار ہوا ہے ، انگلش فٹبال ٹیم کی ناقص کارکردگی ایسے وقت میں سامنے آرہی ہے جب رواں سال میں ہی قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جانا ہے، ہنگری کے رولینڈ نے اپنی ٹیم کو پہلا گول سکور کرتے ہوئے کامیابی دلائی جس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام سے بیس منٹ قبل رولینڈ ہی دوسرا گول سکور کرتے ہوئے برتری کو اور اپنے سکور کو ڈبل کر ڈالا، ہنگری کی جانب سے تیسرا گول زسولٹ ناگی نے جبکہ چوتھا گول ڈینیل گازڈگ نے سکور کیا۔اس کامیابی کے بعد ہنگری کی ٹیم گروپ اے تھری میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف