ضلع کرم فائرنگ

ضلع کرم میں موٹر کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے تحصیل لوئر کرم ٹوپکی کے قریب موٹر کار پر فائرنگ سے03 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔

ضلع کرم کے تحصیل لوئر کرم کے گاوں ٹوپکی کے قریب پاراچنار سے سدہ جانے والی فیلڈر کار پر نامعلوم آفراد کی فائرنگ سے کار میں سوار نیشنل پیس کونسل ضلع کرم کے چئیرمین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  مردان کے علاقہ لالاجان ہاتھیان میں خاتون نے خود کشی کرلی

جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ملک یونس اور لیاقت بنگش کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشیں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں تاحال کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی، تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور